الکفیل ہسپتال کی جانب سے ملک میں جدید ترین طبی تربیت فراہم کرنے والے پہلے بین الاقوامی ٹریننگ سینٹر کے قیام کا اعلان

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سلام کے الکفیل ہسپتال کی جانب سے ایک میڈیکل ٹریننگ یونٹ کے قیام کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس ٹریننگ یونٹ کے قیام کا بنیادی مقصد عراق میں طبی عملے کو جدید بنیادوں پر تربیت فراہم کرتے ہوئے ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بہتر بنانا اور طبی میدان میں ہونے والی جدید پیش رفت سے ہم آہنگ کرنا ہے۔

الکفیل ہسپتال کی انتظامیہ کے مطابق عراق میں میں جدید ترین طبی تربیت فراہم کرنے والا یہ اپنی نوعیت کا پہلا بین الاقوامی ٹریننگ سینٹر ہے۔ یہ ٹریننگ یونٹ تمام ڈاکٹر حضرات اور طبی ماہرین کو ورکشاپس، کورسز اور لیکچرز کے انعقاد میں تعاون فراہم کرنے اور اپنی تجاویز پیش کرے کی دعوت دیتا ہے۔ اس سلسلے میں تعاون فراہم کرنے کے خواہش مند طبی ماہرین اور ڈاکٹرز درج ذیل نمبر پر رابطہ کریں۔

07805028596
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: