تصویری رپورٹ: رمضان کی آخری شبِ جمعہ امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک میں حاضری دینے والوں کا جمع غفیر....

رمضان المبارک کی آخری شب جمعہ کے احیاء اور اس کے ثمرات سے فیض یاب ہونے کے لئے مومنین کی بہت بڑی تعداد خدا کی بارگاہ میں سربسجود ہونے کے لیے مقامات مقدسہ کربلا کا رخ کر رہی ہے اور شدید گرم موسم بھی زائرین اور مومنین کی راہ میں حائل ہونے سے قاصر ہے۔

روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام، مابین الحرمین اور گردونواح میں مومنین اور زائرین کی بہت بڑی تعداد احیائے شب جمعہ کے لیے موجود ہے جبکہ زائرین کی آمد د کا نہ رکنے والا سلسلہ بھی جاری ہے۔

اس موقع پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے مومنین اور زائرین کو شب بیداری اور عبادات کی ادائیگی کے لئے پرسکون اور آرام دہ ماحول فراہم کرنے کے لئے وسیع پیمانے پر انتظامات کیے گئے ہیں اور روضہ مبارک کے خدام زائرین کی خدمت اور بہتر سے بہتر سروس مہیا کرنے کے لیے تمام وقت سرگرم عمل ہیں۔

جبکہ زائرین کی کربلا آمد اور احیائے مراسم شب جمعہ کو براہ راست نشر کیا جا رہا ہے۔

اس موقع پر الکفیل نیٹ ورک کے فوٹو گرافروں کی لی ہوئی تصاویر میں ماہ رمضان کے آخری شب جمعہ کے روحانی مناظر کو آپ بھی ذیل میں دیکھ سکتے ہیں:
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: