روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے مضیف کی جانب سے ہر روز زائرین کے لیے افطار کا خاص اہتمام

مضیف (مہمان خانہ) بھی روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ان سیکشنوں میں سے ایک سیکشن ہے کہ جو ہر ممکن طریقہ سے زائرین کرام کی خدمت میں سر گرمِ عمل ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ مہمان خانہ (مضیف) کی طرف سے سر انجام دی جانے والی خدمات کی تعریف ہر خاص و عام کے منہ سے سنی جاتی ہے اور ہر آنے والے زائر کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے مہمان خانہ ( مضیف) میں بیٹھ کر تبرک تناول کرے یا کم از کم مولا کے دستر خوان سے کچھ کھانا تبرک کے طور پر حاصل کرے۔ عام دنوں میں روزانہ ہزاروں اور خاص دینی مناسبات پر لاکھوں کی تعداد میں آنے والے زائرین کے لیے مہمان خانہ (مضیف) کھانا مہیا کرنے کے لیے اپنے تمام تر وسائل کو بروے کار لاتا ہے۔

جن ایام میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے مضیف (مہمان خانہ) کی طرف سے خصوصی اہتمامات کیے جاتے ہیں ان میں ماہ رمضان کے مبارک ایام بھی شامل ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ ماہ مبارک کے دوران ہر روز مضیف (مہمان خانہ) کی طرف سے ہزاروں افراد میں مختلف مقامات پر افطار تقسیم کیا جاتا ہے اور اسی طرح روضہ مبارک کے اندر مضیف (مہمان خانہ) کی عمارت میں بھی زآئرین کی بڑی تعداد کو افطار پیش کیا جاتا ہے۔

رمضان المبارک کی ابتداء سے اب تک یہ سلسلہ مسلسل جاری ہے اور مناسبات کے موقع پر اور زائرین کی تعداد کے زیادہ ہونے کی صورت میں افطار کے لیے بنائے جانے والے کھانے اور دیگر سامان کی مقدار میں اضافہ کر دیا جاتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: