الکفیل ہسپتال کے قیام سے لے کر اپریل 2019 تک ہسپتال میں مختلف نوعیت کے 38254 آپریشن 99.36% کی بلند شرح کامیابی سے کیے جا چکے ہیں.

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جاسم الابراہیمی نے ہسپتال میں کیے جانے والے آپریشنز کے اعداد و شمار فراہم کرتے ہوئے کہا ہے کہ الکفیل ہسپتال کے قیام سے لے کر اپریل 2019 تک ہسپتال میں مختلف نوعیت کے 38254 آپریشن کیے جا چکے ہیں. ان آپریشنز میں کامیابی کی شرح (99.36%) ہے جو کہ ترقی یافتہ ممالک کے ہسپتالوں سے کہیں زیادہ ہے اور اس کا تمام تر کریڈٹ طبی ماہرین, سرجنز، نرسنگ سٹاف اور ہسپتال کی انتظامیہ کو جاتا ہے۔ جبکہ ان آپریشنز میں کامیابی کی دوسری بنیادی وجہ جدید طبی آلات اور سہولیات کا استعمال ہے۔

ہسپتال میں اب تک کیے جانے والے آپریشنز میں میں زیادہ تر ہارٹ سرجریز، نیوروجیکل سرجریز، دماغ اور ہڈیوں کے آپریشنز اور دیگر چھوٹے بڑے آپریشنز شامل ہیں۔

واضح رہے الکفیل ہسپتال میں عراق اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں ماہر ترین ڈاکٹر خدمات سر انجام دے رہے ہیں اور انہی کی ماہرانہ کاوشوں کی بدولت اس وقت الکفیل ہسپتال کا شمار عراق اور مشرق وسطی کے جدید ترین ہسپتالوں میں ہوتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: