رمضان المبارک کے دوران اہل مواکب کی زائرین کے لیے خدمات

حسب روایت رمضان المبارک کے متبرک مہینے میں کربلا اور دیگر شہروں سے تعلق رکھنے والے اہل مواکب سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے بھائی حضرت عباس علیہ السلام کے زائرین کی خدمت کرنے میں ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنے کی کوششوں میں ہیں۔ اہل مواکب کی یہ خدمات صرف رمضان المبارک تک محدود نہیں بلکہ تقریبا سارا سال جاری رہتی ہیں اور رمضان المبارک، شعبان، محرم اور اربعین کے دنوں میں اہل مواکب کی جانب سے کربلا آنے والے زائرین کی خدمات کے لئے وسیع پیمانے پر خصوصی انتظامات کیے جاتے ہیں۔

روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ شعائر حسینی اور مواکب کے انچارج الحاج ریاض نعمہ السلمان نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا : رمضان المبارک کے دوران سحر و افطار کے اوقات میں اہل مواکب زائرین میں کھانا اور دیگر غذائی اشیاء کی تقسیم کرتے ہیں اور اہل مواکب ان اوقات میں زائرین اور روزہ داروں کے لئے دسترخوان لگاتے ہیں جن پر انواع و اقسام کے کھانے، پھل اور مشروبات پیش کیے جاتے ہیں اور تمام اہل مواکب اسے اپنی سعادت سمجھتے ہوئے روزہ داروں اور زائرین کی خدمت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: