عید الفطر کے چاند کے نظر آنے کا قوی امکان

قوی امکان ہے کہ ماہ شوال (عید الفطر) کا چاند 29شعبان 1440ھ بمطابق 4جون 2019ء کو منگل کا دن گزرنے کے بعد نجف اشرف میں دیکھائی دے گا.

عید الفطر کے چاند کے بارے میں مذکورہ بالا پیشین گوئی اعلیٰ دینی قیادت آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی (دام ظلہ العالی) کے دفتر کی طرف سے شائع ہونے والی مختصر کتاب (جدول مواقیت الاھلۃ 1440ھ) میں مذکور ہے۔
اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ سورج کے غروب ہونے کے بعد شام (7:05) بجے نجف اشرف کے افق سے(11.39) ڈگری بلندی پہ نمودار ہو گا، اور 1گھنٹہ اور 2منٹ تک دکھائی دیتا رہے گا اور چاند کا (1.81%) حصہ روشن ہو گا لہٰذا اس بنا پر مکمل طور پر مطلع صاف ہونے کی صورت میں اسے دیکھنا آسان ہو گا۔
واضح رہے مذکورہ بالا گفتگو فلکی ماہرین کی فراہم کردہ معلومات پر مشتمل ہے البتہ رؤیت ہلال شرعی ضوابط کے مطابق ثابت ہوتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: