روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے دینی امور کے سیکشن نے ماہ رمضان کو مومنین کے لیے زیادہ سے زیادہ ثمر آور بنانے کے لیے نا صرف روضہ مبارک کے اندر بلکہ عراق اور بیرون ملک میں متعدد جگہ تبلیغی پروگراموں کا انعقاد کیا ہے ۔
مذکورہ بالا سیکشن کے انچارج شیخ صلاح کربلائی نے الکفیل نیٹ ورک کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دینی امور کے سیکشن کی طرف سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں دن رات مجالس اور وعظ و نصیحت کی محافل برپا کی جارہی ہیں اور سیکشن کے ارکان روضہ مبارک کے مختلف حصوں میں مومنین کے شرعی سوالات کے جوابات دینے کے لیے موجود رہتے ہیں ۔ اس کے علاوہ عراق کے اکثر شہروں میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے وعظ و نصیحت اور اہل بیت علیھم السلام کے فضائل و مصائب پر مشتمل مجالس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
دینی امور کے سیکشن کی طرف سےہر روز سنجا ر کے شہر میں اور دمشق میں روضہ مبارک جناب زینب سلام اللہ علیھا اور روضہ مبارک جناب سکینہ میں بھی مجالس منعقد کی جا رہی ہیں ۔