اداری طور پر روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے تابع مقام امام مہدی(ع) بھی رمضان المبارک دوران روضہ مبارک کے باقی شعبوں کی طرح زائرین کو ہر طرح کی خدمات پیش کرنے میں پیش پیش رہا اور اس مبارک مقام پر آنے والوں کے لیے عبادت و ریاضت کے لیے بہترین ماحول فراہم کیا۔
اس مقام پر پورے رمضان میں ہر روز افطار کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا اور سحری تک زائرین میں چائے، پانی، لسی، جوسز، کجھوروں اور دیگر خفیف کھانوں کا سلسلہ بھی جاری رہتا۔
اس کے علاوہ مقام امام مہدی(ع) کے اندر متعدد جگہوں پر شرعی سوالات کے جوابات دینے کے لیے بھی علماء کی خدمات حاصل کی گئیں، ختم قرآن کی محفل بلاناغہ جاری رہی، دینی مناسبات مثلا امام حسن(ع) کا جشن میلاد اور امام علی(ع) کے یوم شہادت محافل و مجالس کا بھی انعفاد کیا گیا