الکفیل ہسپتال نے بغداد سے تعلق رکھنے والے شہدائے وطن کے بچوں کے علاج کی ذمہ داری اپنے کاندھوں پر لے لی

الکفیل ہسپتال کی انسانی و قومی خدمات بغیر وقفے کے جاری و ساری ہیں حال ہی میں الکفیل ہسپتال نے اپنے "أطبّاء بلا أجور"(فیس لس ڈاکٹرز) نامی پروگرام کے تحت "مؤسّسة البرّ الرحيم الخيريّة" کے تعاون سے بغداد میں سینکڑوں یتیم بچوں کو مفت علاج فراہم کرنے کی ذمہ داری اپنے کاندھوں پر لی ہے۔

ہسپتال کے شعبہ تعلقات عامہ کے انچارج حسن عارضی نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ جن بچوں کی طبی کفالت ہسپتال نے اپنے ذمہ لی ہے وہ سب حشد شعبی اور سیکورٹی فورسز کے شہید ہونے والے اہلکاروں کے بچے ہیں، شہدائے وطن کے بچوں کی طبی کفالت کے لیے "أطبّاء بلا أجور"پروگرام میں ایک بڑا حصہ مختص کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ملحقہ ویڈیو کو دیکھا جا سکتا ہے:
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: