جانیے الکفیل یونیورسٹی کا فیوچر ویژن

الکفیل یونیورسٹی کی کوشش ہے کہ وہ ہر ممکن وسائل کو بروے کار لا کر جلد سے جلد دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں کی صف اول میں کھڑی ہو جائے، اس مقصد کے لیے یونیورسٹی تمام علوم کی تعلیم اور تطبیق میں عالمی معیار کو اپنائے ہوئے ہے۔

الکفیل یونیورسٹی اپنے ہدف کے حصول کے لیے علمی میدان میں افقی اور عمودی ترقی کر رہی ہے کمیت اور کیفیت دونوں حوالوں سے بہت تیزی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے، عراق میں مطلوبہ شعبوں میں افراد کی فراہمی کے لیے الکفیل یونیورسٹی نے جو اقدامات اٹھائے ان کا خلاصہ یہ ہے:

1:- نئے کالجز اور ڈیپارٹمنٹ کھولے گئے۔

2:- بہترین تدریسی عملہ فراہم کیا گیا۔

3:- ملکی اور عالمی سطح پر یونیورسٹی کی منفرد اور اعلی حیثیت کو منوایا گیا۔

4:- معاشرے کی مشکلات کے حل اور روضہ مبارک کے شعبوں کو ترقی و وسعت دینے کے لیے ریسرچ پیپرز شائع کیے گئے اور انھیں علمی و سائنسی رسالوں میں چھاپا گیا۔

5:- ثقافتی و علمی پروگراموں کا انعقاد کہ جن میں کانفرنسز، ورکشاپس، سیمنارز وغیرہ شامل ہیں۔

6:- اعلی تعلیم کے مزید مواقع فراہم کرنے کے لیے منصوبہ سازي۔
الکفیل یونیورسٹی سے رابطہ اور مزید معلومات کے لیے اس لنک سے استفادہ کیا جا سکتا ہے:

http://alkafeel.edu.iq/pages/view/contactus&cid=59
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: