نویں سالانہ السفیر سیمینار کا آغاز اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے اعلیٰ سطحی وفد کی شرکت

نویں سالانہ السفیر ثقافتی سیمینار کی افتتاحی تقریب آج مسجد کوفہ میں منعقد ہوئی جس میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے اعلیٰ سطحی وفد سمیت ملک کی نامور مذہبی، سماجی اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔
مسجد کوفہ اور اس سے ملحقہ مزارات کی طرف سے منعقد ہونے والے اس سیمینار کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور شھداء کے لیے فاتحہ خوانی سے ہوا۔

جس کے بعد مسجد کوفہ اور اس سے ملحقہ مزارات کے جنرل سیکرٹری سيد محمد مجيد الموسوي(دام توفيقه) نے خطاب کیا اور اس سیمینار کے انعقاد کے اغراض و مقاصد اور اسلامی ممالک اور خاص طور پر عراق کے حالات کے حوالے سے گفتگو کی۔
اس کے بعد دیوان وقف شیعی کے صدر علامہ سيد علاء الموسوي(دام تأييده) نے خطاب کیا اور اپنی گفتگو کے دوران اہل قلم کو جناب مسلم بن عقیل(ع) اور کوفہ کی تاریخ کے بارے میں لکھنے کی دعوت دی۔ علامہ موسوی نے اپنے خطاب میں جناب مسلم بن عقیل کے حالات زندگی اور کوفہ میں آمد کے بارے میں بھی مختصر گفتگو کی۔

فرانس کی وزارت تعلیم و تربیت کے سینیئر آفیشل عبد علي المستشار نے بھی تقریب سے خطاب کیا اور حضرت علی(ع) کے حالات زندگی کے بارے میں اپنی تحقیق کے بارے میں بات کی۔

مصری شاعر أحمد بخيت نے اس کے بعد اہل بیت اطہار کی شان میں منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

تقریب کے آخر میں السفیر ثقافتی سیمینار کی انعقادی کمیٹی کے رکن اور سیمینار کے شریک بانی علامہ مرحوم سید محمد علی حلو کے لیے خصوصی اعزاز کا اعلان کیا گیا۔
واضح رہے السفیر سیمینار ہر سال جناب مسلم(ع) کی شوال میں امام حسین (ع) کے سفیر کے طور پر کوفہ میں آمد کی یاد میں منعقد کیا جاتا ہے اور اس کی تقریبات کئی روز تک جاری رہتی ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: