روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے بلجیم میں دوسرے سالانہ ہفتہ ثقافت ابی الفضل العباس(ع) کی تقریبات کا آغاز کر دیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے یورپی کمیونٹی آف ریلیجنس اِن ڈائیلاگ کے تعاون سے بلجیئم میں دوسرے سالانہ ہفتہ ثقافت ابی الفضل العباس(ع) کی تقریبات کا آغاز کر اس سلوگن کے تحت کر دیا ہے: (روضہ مبارک حضرت عباس(ع) پردیس اور وطن کو ملانے والا پل ہے)۔

بروز بدھ 12جون 2019ء کو دینی، علمی، سماجی، ثقافتی اور فکری شخصیات کی موجودگی میں ہفتہ ثقافت کی افتتاحی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور فاتحہ خوانی سے ہوا، جس کے بعد قومی ترانہ اور عراق کا مخصوص ترانہ پڑھا گیا۔

اس کے خطاب بات کا سلسلہ ہوا سب سے پہلے روضہ مبارک کے وفد کے سربراہ جناب جواد حسناوی نے حاضرین سے خطاب کیا اور اس پروگرام کے اغراض ومقاصد اور روضہ مبارک کی انسانیت کے لیے کی جانے والی خدمات کے بارے میں گفتگو کی۔

اس کے بعد مؤسسۃ الزہراء(س) کے رکن سید عبیر حسین اعرجی نے خطاب کرتے ہوئے کہا: ہماری ہر محفل میں ہمارے مہمان خانہ میں حضرت عباس(ع) کا علم موجود ہوتا ہے ہمارے قبیلہ کے اجتماعات حضرت عباس(ع) کے نام سے موسوم ہوتے ہیں اور ان میں حضرت عباس(ع) کا علم تبرکًا لایا جاتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عطا کے موسم میں حضرت عباس(ع) کے نام سے سخاوت پروان چڑھتی ہے ہم حضرت عباس(ع) سے ہی عزت کے مدارج میں ترقی کرنا سیکھا ہے۔ ہم روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے وفد کو خوش آمدید کہتے ہیں آل محمد(ع) کے گھر سے آئے ہوئے اپنے مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہیں اور ان کی آمد پن ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

اس کے بعد تین تحقیقی مقالات پیش کیے گئے:

1:- موضوع: روضہ مبارک حضرت عباس(ع) پردیس اور وطن کو ملانے والا پل ہے۔ کاتب:سيد أحمد الراضي

2:- پردیس اور قرآنی زبان کی تعلیم کے چیلجنز۔ کاتب: شيخ خالد الملا

3: پردیس شناخت اور ملاپ کے درمیاں۔ کاتب: ہالینڈ میں عراقی سفیر ڈاکٹر هاشم العلوي

واضح رہے اس ہفتہ ثقافت کے انعقاد کا ایک مقصد پردیس میں رہنے والے مومنین کو روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے علم کی زیارت کے ذریعے مقدس روضوں کی محبت کی تجدید کرنا ہے اور مقدس روضوں اور پردیس میں رہنے والے مومنین کے لیے پل کا کام کرنا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: