عباس عسکری یونٹ کے تیار کردہ (الکفیل ٹینک/1) کی رونمائی

بروز جمعرات (9شوال 1440ء) بمطابق (13 جون 2019ء) کو عباس عسکری یونٹ کے ریسرچ اور ڈولمنٹ سنٹر میں بنائے گئے (الکفیل ٹینک/1) کی تقریب رونمائی علقمی سٹی برائے زائرین میں ہوئی۔

اس تقریب میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سیکرٹری جنرل، حرم کی مجلس ادارہ کے ارکان، اعلی فوجی و سویلین حکام اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور شہداء کے لیے فاتحہ خوانی سے ہوا جس کے بعد بالترتیب عباس عسکری یونٹ کے سربراہ شیخ میثم زیدی اور کربلا کی اسمبلی کے سپیکر نصيف جاسم الخطابي نے خطاب کیا اور مقامی سطح پر اسلحہ اور بھاری مشینری کی تیاری کو خود انحصاری کی طرف بڑھتا ہوا قابل تحسین قدم قرار دیا۔

اس کے بعد ٹینک کی تیاری کے مختلف مراحل اور اس منصوبے کے بارے میں حاضرین کو دستاویزی فلم دکھائی گئی۔

یہ بتاتے چلیں کہ: ( الکفیل ٹینک/ 1) مندرجہ ذیل خصوصیات کا حامل ہے:

  1. یہ ٹینک (360 ڈگری) سے (14 کلومیٹر) کے فاصلے تک دن اور رات دونوں اوقات میں دشمن کا پتہ لگانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
  2. کاربن اور فولاد سے بنائی گئی مضبوط باڈی۔
  3. اس میں روسی توپ (D-1T) نصب کی گئی ہے کہ جو براہ راست (4 کلومیٹر) تک اور (17 کلومیٹر) تک قوسی گولہ بالہ باری کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، اس پر تین بھاری مشین گنیں بھی ہیں جنھیں اندر بیٹھ کر کنٹرول کیا جاتا ہے۔
  4. ہدف کو نشانہ بنانے کے لیے مقامی سطح پر تیار کردہ کمپیوٹرائزڈ نظام بھی اس میں نصب ہے کہ جو اردگرد کے بارے میں بھی خبر دیتا ہے۔
  5. عملے کے لئے آرامدہ اور محفوظ بنانے کے لیے اندرونی کنڈیشنگ نظام، کھانے پینے کے سامان کی جگہ اور برج کے پیچھے گولہ بارور کی جگہ بنائی گئی ہے۔

اس کے علاوہ اس میں اسمارٹ سسٹم بھی نصب ہے جو عسکری طور پر اس کی کھوج لگانے نہیں لگنے دیتا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: