اعلی دینی قیادت کے نمائندے کے ہاتھوں شہداء کے خاندانوں کے لیے رہائشی منصوبے کا افتتاح

اعلی دینی قیادت آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی (دام ظلہ الوارف) کے "جہاد کفائی کے فتوی" کے صدور کے پانچ سال مکمل ہونے پر روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے مختلف تقریبات جاری ہیں اور انھی تقریبات کے ضمن میں بروز جمعرات (9 شوّال 1440هـ) بمطابق (13/ 6/ 2019ء) کو اعلی دینی قیادت کے خصوصی نمائندے اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی (دام عزہ) نے عباس عسکری یونٹ کے شہداء کے خاندانوں کے لیے ایک رہائشی کالونی کا سنگ بنیاد رکھا۔

اس تقریب میں روضہ مبارک امام حسین(ع) کے سیکرٹری جنرل سید جعفر موسوی، روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سیکرٹری جنرل سید محمد اشیقر، دونوں مقدس روضوں کے مجلس ادارہ کے ارکان اور بہت سے اعلی سرکاری اور نامور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

سنگ بنیاد کی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور شہداء وطن کے لیے فاتحہ خوانی سے ہوا، جس کے بعد بالترتیب عراق اور روضہ مبارک کا ترانہ پڑھا گیا۔

اس کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے اسسٹنٹ سیکرٹری اور عباس عسکری یونٹ کے سربراہ شیخ میثم زیدی نے استقبالیہ خطاب کیا۔

اس کے بعد بالترتیب اعلی دینی قیادت کے خصوصی نمائندے اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی (دام عزہ)، مؤسّسة الزهراء(عليها السلام) کے نمائندے جناب عبّاس موسوی اور چند دیگر شخصیات نے حاضرین سے خطاب کیے۔

تقریب کے آخر میں باقاعدہ طور پر اعلی دینی قیادت کے خصوصی نمائندے علامہ سید احمد صافی (دام عزہ) نے اس رہائشی کالونی کا سنگ بنیاد رکھا اور سب نے مل کر اس منصوبے کی جلد تکمیل کے لیے دعا کی۔

یاد رہے یہ عباس عسکری یونٹ سے تعلق رکھنے والے شہداء کے خاندانوں کے لیے (دار أمّ البنين ع) کے نام سے شروع کیے جانے والے اس رہائشی منصوبے کو 180دنوں میں مکمل کر لیا جائے گا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: