بروز جمعہ (10 شوال 1440هـ) بمطابق (14 جون 2019ء) کو جرمنی کے دارالحکومت برلن میں دوسرے سالانہ ہفتہ ثقافت ابو الفضل العباس(ع) کے ضمن میں (دہشت گردی اور داعش کے بعد) کے عنوان سے ایک علمی اجتماع منعقد ہوا جس میں یورپ اور مشرق وسطی کی نامور مذہبی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
اس اجتماع میں اسلامی تعلیمات کے ذریعے دنیا میں امن و امان کے فروغ اور مسلمان نما دہشت گردوں کی روک تھام کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔