رياض الزهراء(ع) میگزین کی طرف سے منعقدہ چوتھے میڈیا فورم کی اختتامی تقریب اور روضہ مبارک کے متولی شرعی کا خطاب

رياض الزهراء(ع) میگزین کی طرف سے منعقدہ چوتھے میڈیا فورم کی اختتامی تقریب اور روضہ مبارک کے متولی شرعی کا خطاب
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے فکر ثقافت سیکشن سے شائع ہونے والے خواتین کے میگزین رياض الزهراء (عليها السلام) کی تیرہویں سالگرہ کے مناسبت سے منعقد ہونے والا چوتھا لیڈیز میڈیا فورم اختتام کو پہنچ چکا ہے۔
چوتھے لیڈیز میڈیا فورم کی اختتامی تقریب مركز الصدّيقة الطاهرة(عليها السلام) میں منعقد ہوئی جس میں صحافی خواتین کی بڑی تعداد کے علاوہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی (دام عزہ)، سیکرٹری جنرل سید محمد اشیقر اور مدير مكتب متولّى شرعيّ نے خصوصی شرکت کی۔
تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور شہداء کے لیے فاتحہ خوانی سے ہوا جس کے بعد عراق اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا ترانہ پڑھا گیا۔
اس کے بعد اعلی دینی قیادت کے خصوصی نمائندے اور ‎روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی (دام عزہ) تقریب سے خطاب کیا اور میڈیا میں خواتین کے کردار اور اس کی اہمیت کے بارے میں گفتگو کی۔ علامہ صافی کے خطاب کی تفصیلات جاننے کے لیے اس لنک سے استفادہ کیا جا سکتا ہے:

https://alkafeel.net/news/index?id=8696&lang=ar
اس کے مدير مكتب متولّى شرعيّ سید عدنان موسوی نے رياض الزهراء(ع) میگزین کی تیرہویں سالگرہ کی مناسبت سے نظم سماعتوں کی نظر کی۔
جس کے بعد ایک دستاویزی فیلم دکھائی گئی۔
تقریب کے آخر میں (المعرض الإعلاميّ التراثيّ) کے نام سے لگائی گئی نمائش کا علامہ صافی نے افتتاح کیا جس میں میڈیا سے متعلقہ تاریخی اور نادر اشیاء رکھی گئیں تھیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: