روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی لائبریری اور دار مخطوطات نے عراقی یونیورسٹیوں کے تحقیقی مقالات کی گائیڈ کی تیسری اور چوتھی جزء شائع کر دی ہے
عراقی یونیورسٹیوں کے تحقیقی مقالات کی گائیڈ کی پہلی اور دوسری جزء کی مقبولیت اور طلاب کی طرف سے ان سے بھرپور علمی استفادہ کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی لائبریری اور دار مخطوطات نے عراقی یونیورسٹیوں کے تحقیقی مقالات کی گائیڈ کی تیسری اور چوتھی جزء بھی شائع کر دی ہے۔
الیکٹرونک لائبریری کے انچارج احمد مجيد نے بتایا ہے اس گائیڈ کی ہر جزء 7000 تھیسز پر مشتمل ہے کہ جو ایک بہت بڑے علمی خزانے کی مانند طلاب کو معلومات سے مالامال کر رہی ہے۔