(امن کے فروغ میں مذاہب کا کردار) کے عنوان سے برلن میں علمی ورکشاپ

دوسرے سالانہ ہفتہ ثقافت ابو الفضل العباس(ع) کے ضمن میں بروز اتوار (16/6/2019ء) بمطابق (12 شوال 1440هـ) کو جرمنی کے دارالحکومت برلن میں (امن کے فروغ میں مذاہب کا کردار) کے عنوان سے ایک علمی ورکشاپ منعقد ہوئی جس میں امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک کے نمائندوں کے علاوہ نامور مذہبی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

اس ورکشاپ میں مذکورہ بالا موضوع پر حاضرین نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور مختلف متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے یورپ میں نمائندے سید احمد راضی نے اپنے استقبالیہ خطاب سے ورکشاپ کا آغاز کیا۔

جس کے بعد جرمنی میں عراق کے سفیر ڈاکٹر ضياء الدباس نے حاضرین سے خطاب کیا اور عراق کے علمی و دینی اداروں کی طرف سے یورپ میں ان پروگراموں کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا۔

گوٹنجن یونیورسٹی میں فیکلٹی آف ریلیجنس کے سربراہ پروفيسر سيباسٹائن جونٹر اور سوئزرلینڈ میں علم لاہوت کے استاد پروفیسر ہنس کانگ نے بھی ورکشاپ سے خطاب کیا۔

اس کے بعد لبنان میں اعلی جعفری عدالتوں کے سربراہ شيخ قاضي محمد كنعان نے (امن کے فروغ میں مذاہب کا کردار) کے عنوان سے اپنا تحقیقی مقالہ پیش کیا۔

دوسرا تحقیقی مقالہ ڈاکٹر صاحب نصار نے پیش کیا جس کا عنوان تھا: (یہودیت، عیسائیت اور اسلام میں امن و آشتی)

ورکشاپ اور خاص طور پر تحقیقی مقالات کے دوران حاضرین کی طرف سے مختلف آراء بھی سامنے آئيں اور متعدد امور پر حاضرین نے آپس میں تبادلہ خیال بھی کیا۔

ورکشاپ کے آخر میں ورکشاپ کے شرکاء میں تحائف اور شیلڈز تقسیم کی گئيں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: