روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے کربلا میں نہر ہندیہ کی رونق بحال کر دی

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کربلا کے شہر کو بہتر سے بہترین بنانے میں کوشاں ہے اور اسی طرح سلسلہ کی ایک کڑی کربلا سے گزرنے والی نہر ہندیہ کی بحالی بھی ہے۔

کسی زمانہ میں نہر ہندیہ ایک بہترین تفریحی مقام ہوا کرتی تھی لیکن کچھ ماحولیاتی تبدیلی اور کچھ حکومتی بے توجہی نے اس نہر کے اکّر حصوں کو کوڑے دان میں بدل دیا تھا جس کی وجہ سے اس کی خوبصورتی بدصورتی میں بدل گئی اور کربلا شہر میں اس کا وجود ایک عجیب سی لکیر بن گیا۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے اس نہر کی صفائی کرنے کے بعد اس کے اطراف میں خوبصورت باڑ لگا دی ہے اور وہاں آرائشی پودوں، بیٹھنے کے لیے بینچز اور لائٹنگ سے اس کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر دیا ہے، اس کام نے اس نہر میں نئی روح پھونک دی ہے اور اس کی رونقیں پھر سے بحال ہو گئی ہیں۔

کربلا شہر کے ظاہری مناظر میں اس خوبصورت اضافے کو آپ بھی زیر نظر تصاویر میں دیکھ سکتے ہیں:
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: