60 شھداء کے خاندانوں کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے عبادتی و تفریحی ٹرپ..........

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی اولین ترجیحات میں سے ایک شھداء وطن کے بچوں اور خاندانوں کو سہولیات سے بھر پور باعزت زندگی فراہم کرنا ہے اس مقصد کے تحت روضہ مبارک نے اپنے مختلف پروگرام جاری رکھے ہوئے ہیں کہ جن میں سے ایک شھداء کے خاندانوں سے رابطہ رکھنا اور ان کے لیے زیارت اور تفریحی سفر کے انتظامات کرنا بھی ہے۔

آج روضہ مبارک نے بغداد سے تعلق رکھنے والے 60 شھداء کے خاندانوں کو مؤسّسة الفرسان الخيريّة کے تعاون سے کربلا کے مقدس مقامات کی زیارت کروائی اور الکفیل پلانٹ نرسری کی سیر بھی کروائی۔

اس ٹرپ کے دوران روضہ مبارک کی میڈیا انچارج علی حسین خباز اور مؤسّسة الفرسان الخيريّة کے رکن عباس جبوری بھی شھداء کے بچوں اور خاندانوں کے ہمراہ تھے سب سے پہلے الکفیل پلانٹ نرسری کی سیر کروائی گئی جس کے بعد شھداء کے خاندانوں کو کربلا کے دونوں مقدس روضوں کی زیارت سے مشرف کیا گیا۔ مراسم زیارت کی ادائیگی کے بعد شھداء کے خاندانوں اور بچوں نے مضیف حضرت عباس علیہ السلام میں دوپہر کا کھانا کھایا۔

واضح رہے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے شھداء کے بچوں اور خاندانوں کی ضیافت کا مقصد شھداء وطن کو خراج عقیدت پیش کرنا اور معاشرے میں شھداء کی منزلت کو اجاگر کرنا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: