عباس عسکری یونٹ کے دینی کورس میں حصہ لینے والے اور اس میں امتیازی نمبر لینے والے جوانوں کے اعزاز میں تقریب.......

عباس عسکری یونٹ (اللواء/26 حشد شعبي) سے تعلق رکھنے والے جوانوں کے لیے دینی رہنمائی کے سیکشن کی طرف سے دینی شارٹ کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں یونٹ کے جوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنی دینی معلومات میں اضافہ کیا۔

کورس کے اختتام پر عباس عسکری یونٹ کے دینی رہنمائی کے سیکشن نے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا جس میں کورس میں شامل جوانوں اور یونٹ کے سربراہ شیخ میثم زیدی سمیت اعلیٰ کماندڑوں نے شرکت کی۔

اس تقریب کے دوران کورس میں امتیازی نمبر لینے والے جوانوں کو انعامات دئیے گئے اور ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔

عباس عسکری یونٹ کے سربراہ شیخ میثم زیدی نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے جوان جس طرح جنگی میدان میں ہر حوالے سے مہارت رکھتے ہیں اسی طرح سے دینی میدان میں بھی یہ کسی سے پیچھے نہ ہوں اور اسی مقصد کے لیے دینی رہنمائی کے سیکشن نے اس کورس کا انعقاد کیا۔

دینی رہنمائی کے سیکشن کے انچارج شیخ قاسم جبوری نے بتایا کہ اس کورس نے 100 سے زیادہ جوانوں نے 97 فیصد یا اس سے زیادہ نمبر حاصل کیے کہ جو یونٹ میں شامل جوانوں کی مذہبی معلومات میں گہری دلچسپی کی واضح دلیل ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: