روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ معارف اسلامی و انسانی کے ذیلی ادارے شعبہ الخطابة الحسينيّة النسويّة کی جانب سے موسم گرما کی کلاسسزکا آغاز ہوچکا ہے ان کلاسسز میں 450 سے زائد طالبات شر کت کر رہی ہیں۔
شعبہ الخطابہ الحسینیہ کی تغريد عبد الخالق التميمي نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: ان کلاسسزکے انعقاد کا بنیادی مقصد موسم گرما کی تعطیلات کے دوران طالبات اپنا وقت بہترین انداز میں گزارتے ہوئے قرآنی اور اسلامی تعلیمات سے روشناس ہو سکیں۔ ہم نے ہر کلاس اور عمر کو مدنظر رکھتے ہوئے خصوصی نصاب تیار کیا ہے جو کہ طالبات کے لیے پرکشش اور عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق ہے اور بچیوں کو مختلف گروپس میں تقسیم کرتے ہوئے ورکشاپ کے انداز میں لیکچرز اور تربیت فراہم کی جارہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کلاسسز میں شرکت کرنے والی طالبات کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے بلامعاوضہ پک اینڈ ڈراپ کی سہولت بھی میسر ہے۔
موسم گرم کی کلاسسز کے نصاب کے اہم حصے درج ذیل ہیں۔
قرآن پاک کی درست ادائیگی اور تلاوت پر عملی و تربیتی لیکچرز۔
احادیث کی روشنی میں کچھ قرآنی آیات کی صیح تفسیر۔
آئمہ اطہار علیہم السلام اسلام کی حیات طیبہ اور عصر حاضر کے مسائل پر لیکچرز۔
فقہی وعقائدی لیکچرز۔
فن خطابت پر عملی وتربیتی لیکچرز۔
دیگر ادبی و ثقافتی سرگرمیاں اور لیکچرز۔