’’ مشروع حیاۃ ‘‘ کے عنوان سے جاری شارٹ سٹوری رائٹنگ مقابلہ اختتام پذیر اور اس مقابلے کے ونرز

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے فیملی کلچر سینٹر کی جانب سے ’’ مشروع حیاۃ ‘‘ کے عنوان سے جاری شارٹ سٹوری رائٹنگ مقابلہ اختتام پذیر ہو چکا ہے۔ یہ مقابلہ (30 -15 )سال کی خواتین کے لئے منعقد کیا گیا تھا۔ اس مقابلے کے انعقاد کا مقصد بچیوں کی ادبی اور ثقافتی صلاحیتوں کو فروغ دینا اور خاندانی حوالے سے مختلف معاملات میں شعور اور آگاہی فراہم کرنا تھا۔ اس مقابلے میں بچیوں اور خواتین کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کرتے ہوئے ہوئے خاندان، بچوں کی تعلیم و تربیت، علمی برتری، شخصیت سازی، کامیاب خواتین سے متعلق کہانیاں اور ازدواجی زندگی پر مشتمل موضوعات پر کہانیاں اور افسانے لکھے۔

اس مقابلے کی جیوری ی اور ماہرین پر مشتمل کمیٹی کے مرتب کردہ نتائج کے مطابق ق پہلے دس ونرز کے نام درج ذیل ہیں۔

1- نرجس إبراهيم، کہانی کا عنوان: (كي تقرَّ عينُها).
2- نورالهدى آل جبر، کہانی کا عنوان: (على العهد باقية).
3- زهراء محمد رسول، کہانی کا عنوان: (الرسالة المباركة).
4- زهراء حسام الشهربلي، کہانی کا عنوان: (في ممرّ الجامعة).
5- إيمان إبراهيم عبد، کہانی کا عنوان: (الملاذُ الأخير).
6- زهراء حافظ، کہانی کا عنوان: (طريقي الى النور).
7- سارة نبيل، کہانی کا عنوان: (وما يزال بالحبّ أمل).
8- زينة عباس، کہانی کا عنوان: (أمّي رحلت لكن معلّمتي ألزمتني).
9- زهراء صادق طالب، کہانی کا عنوان: (حكايةُ حُلُم بعد عِلْم).
10- زينب ضياء، کہانی کا عنوان: (القمرُ شاهدي).

اس مقابلے میں جیتنے والی خواتین اور بچیوں کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا۔ یہ تقریب فیملی کلچر سینٹر کے ہال میں منعقد کی گئی تھی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: