روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی جانب سےامتحانات کے دوران طالب علموں کو رہائشی علاقوں سے امتحانی مراکز تک بلامعاوضہ ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اسلام کی جانب سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر تمام شعبہ ہائے زندگی میں امدادی اور فلاحی سرگرمیاں جاری ہیں اور بلا تفریق معاشرے کے کے تمام افراد ان سے استفادہ حاصل کر رہے ہیں۔ امتحانات کے دوران طالب علموں کی مشکلات کو دور کرنے اور اس اہم مراحلے میں ان کی تمام تر توجہ تعلیم پر مرکوز رکھنے کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے امتحانات کے دوران طالب علموں کو رہائشی علاقوں سے امتحانی مراکز تک بلامعاوضہ ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ ٹرانسپورٹ کے انچارج مسٹر میثم عبدالامیر نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بہت سے طالب علم دور دراز علاقوں میں رہائش پذیر ہیں اور امتحانات کے دوران امتحانی مراکز تک جانا ان کے لئے ایک پریشان کن اور مشکل مرحلہ ہے۔ ان طالب علموں کی مشکلات کو دور کرنے اور ان کی تمام تر توجہ تعلیم پر مرکوز رکھنے کے لیے ہم نے 25 سے 50 مسافروں کے لئے کئی بسیں فراہم کی ہیں اور اسکولوں کی انتظامیہ اور والدین کے ساتھ مذاکرات کے بعد جامع منصوبہ بندی کے تحت طالب علموں کو امتحانات کے پہلے دن ہی سے ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے اس اقدام پر سٹوڈنٹس اور والدین تہہ دل سے شکرگزار ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے اس اقدام کی بدولت شدید گرم موسم کے باوجود طالب علم سہولت کے ساتھ اور پر سکون ماحول میں امتحانات دے رہے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: