چھوتھا سالانہ مقدس فتوی دفاع ثقافتی فیسٹیول دو دن جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر

چھوتھا سالانہ مقدس فتوی دفاع ثقافتی فیسٹیول دو دن جاری رہنے کے بعد بروز جمعہ 24 شوال 1440ہجری بمطابق 28 جون 2019 کو اختتام پذیر ہوچکا ہے۔ اس دو روزہ ثقافتی فیسٹیول کے دوران علمی، تحقیقی اور ادبی سرگرمیوں کے انعقاد کے ساتھ ساتھ محفل قرآن، محفل مشاعرہ اور آرٹ اور فن پاروں پر مشتمل نمائش کا انعقاد بھی کیا گیا تھا۔

اس فیسٹیول کی اختتامی تقریب روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے کے امام حسن ہال میں منعقد ہوئی جس میں اعلی علمی، ادبی، مذہبی، ثقافتی اور سماجی شخصیات کے علاوہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی، سیکرٹری جنرل محمد اشیقر، بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران اور شہداء کے خاندانوں نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اس کے بعد شہدائے وطن کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور اس کے بعد العمید انٹرنیشنل سینٹر فار سٹڈیز اینڈ ریسرچ کے ڈاکٹر ریاض العمیدی نے تقریب کے دوران فیسٹیول میں پیش کی جانے والی سفارشات کا اعلان کیا۔

اختتامی تقریب کے دوران سانحہ سبایکر میں بچ جانے والے علی حسین کاظم نے اس سانحہ اور اس کے بعد پیش آنے والی مشکلات اور مصیبتوں اور اس سانحہ میں اپنے ساتھیوں کی دردناک شہادت کے بارے میں حاضرین کو بتایا۔ اس کے بعد سانحہ سبایکر کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

تقریب کے اختتام پر فیسٹیول کے دوران منعقدہ مقابلوں کے ونرز اور ریسرچ سیشن میں شرکت کرنے والے ریسرچرز کو اسناد اور شیلڈز پیش کی گئیں۔

قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: