روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے قرآن انسٹیٹیوٹ کی جانب سے نجف اشرف کے گردو نواح اور دور دراز علاقوں المشخاب، المناذرة اور المهنّاوية میں قرآن کورسز کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن انسٹیٹیوٹ کی جانب سے نجف اشرف کے گردو نواح اور دور دراز علاقوں المشخاب، المناذرة اور المهنّاوية میں گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران قرآن کورسز کا انعقاد کیا گیا ہے۔ معاشرے میں قرآن کلچر اور قرآنی تعلیمات کے فروغ کے لیے ان کورسز کا انعقاد خصوصی طور اسکول اور کالج کے اسٹوڈنٹس کے لیے کیا گیا ہے۔

قرآن فہمی اور قرآنی تعلیمات پر مشتمل یہ کورسز ان علاقوں میں موجود حسینیات اور مرکزی مساجد میں منعقد کئے جارہے ہیں اور یہ کورسزعلوم قرآن کے ماہرین اور اساتذہ کے زیرنگرانی منعقد ہو رہے ہیں۔ ان کورسز کے نصاب میں حفظ قرآن کے ساتھ ساتھ عقائد، فقہی مسائل، اخلاقیات اور آئمہ اطہار علیہم السلام کی حیات طیبہ پر لیکچر شامل ہیں۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ والدین کی بہت بڑی تعداد اپنے بچوں کو ان کورسز میں رجسٹریشن کروانے کی خواہش مند ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: