العباس بریگیڈ کی جانب سے نینوا اور موصل میں الوفاء کمپین کے تحت امتحانات میں شرکت کرنے والے طالب علموں اور امتحانی عملے میں ٹھنڈے پانی کی بوتلیں تقسیم کی جارہی ہیں

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے العباس بریگیڈ کی جانب سے صوبہ نینوا اور موصل کے علاقوں میں الوفاء کمپین کے تحت علم دوستی کے فروغ اور شدید گرم موسم میں طالب علموں کو اخلاقی مدد فراہم کرنے کے لئے امتحانات میں شرکت کرنے والے طالب علموں اور امتحانی عملے میں ٹھنڈے پانی کی بوتلیں تقسیم کی جارہی ہیں۔

اس مہم کے پہلے روز امتحانات میں شریک آٹھ سو طالبعلموں اور امتحانی عملہ کو ٹھنڈے پانی کی بوتلیں فراہم کی گئیں۔ یہ مہم امتحانات کے اختتام تک جاری رہے گی تاکہ طالب علم شدید گرم موسم اور بلند درجہ حرارت سے متاثر ہوئے بغیر اپنی تمام تر توجہ تعلیم اور امتحانات پر مرکوز رکھتے ہوئے کامیابی سے ہمکنار ہو سکیں اور داعش کے دہشت گردوں سے آزاد کردہ شہروں اور علاقوں میں خوشیاں اور مسکراہٹیں بکھیر سکیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: