ریلیف اینڈ سپورٹ ڈویژن کی بابل میں موجود علاقائی یونٹ ’’الطف کمپیئن‘‘ کے تحت الہاشمیہ ڈسٹرکٹ کے دس امتحانی مراکز میں ٹھنڈا پانی، جوس اور برف فراہم کر رہی ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ریلیف اینڈ سپورٹ ڈویژن کی بابل میں موجود علاقائی یونٹ ’’الطف کمپیئن‘‘ کے تحت سالانہ امتحانات کے پہلے روز سے ہی الہاشمیہ ڈسٹرکٹ کے دس امتحانی مراکز میں طالبعلموں اور امتحانی عملہ کو ٹھنڈا پانی، جوس اور برف فراہم کر رہی ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا ریلیف اینڈ سپورٹڈویژن انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ملک کے مختلف شہروں اور علاقوں میں معاشرے کے تمام افراد کی خدمت اور تعاون میں مصروف عمل ہے اور اس ضمن میں ڈویژن کی علاقائی یونٹس اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ریلیف اینڈ سپورٹ ڈویژن کی جانب سے طالب علموں کی اخلاقی مدد اور تعاون کے لیے چلائی گئی یہ مہم امتحانات کے اختتام تک ملک کے تمام علاقوں میں جاری رہے گی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: