روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی جانب سے طالب علموں کو امتحانات کی تیاری کے لیے مثالی اور سازگار ماحول کی فراہمی

عراق میں آجکل درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ ہے اور اس شدید گرم موسم کے دوران بجلی کی مسلسل فراہمی میں تعطل لوگوں کی مشکلات اور پریشانیوں میں اضافے کا باعث ہے۔ اس صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے ہوئے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے اپنے دروازے سالانہ امتحانات میں مصروف تمام طالبعلموں کے لیے کھول دیئے ہیں تاکہ طالب علم موسم کی شدت سے متاثر ہوئے بغیر پرسکون اور روحانی ماحول میں اپنے امتحانات کی تیاری کرسکیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے جنرل سیکٹریٹ کی جانب سے سالانہ امتحانات میں شرکت کرنے والے والے طالب علموں کے لیے مخصوص جگہوں پر بیٹھنے کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں اور طالب علموں کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے ہوئے ان جگہوں پر تمام ضروری سہولیات اور وسائل کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے تاکہ طالب علم اپنی تمام تر توجہ امتحانات پر مرکوز رکھ سکیں۔

ہر روز صبح سویرے طالب علموں کی بہت بڑی تعداد روضہ مبارک کے سردآب، لانز اور لائبریری میں اپنے امتحانات کی تیاری کے لیے پہنچ جاتی ہے۔ ان تمام جگہوں پر ایئرکنڈیشنرز، روشنی ی اور پینے کے ٹھنڈے پانی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہطالب علموں کو امتحانات کی تیاری کے لیے مثالی اور سازگار ماحول فراہم کیا جاسکے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ان انتظامات پر طالب علم نہایت خوش ومسرور اور تہہ دل سے مشکور ہیں کیونکہ زندگی کے اہم ترین مرحلے میں طالب علم روضہ مبارک کی روحانی فضاؤں اور برکات سے فیضیاب ہوتے ہوئے اپنی تمام ترتوجہ تعلیم اور امتحانات پر مرکوز رکھے ہوئے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: