عراق میں موسم گرما کی تعطیلات کے دوران روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن مرکز کی جانب سے طالبعلموں میں قرآنی و دینی تعلیمات کے فروغ اور آگاہی کے لیے ہر سال قرآن کورسز کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ یہ قرآن کورسز قرآن مرکز کی ملک بھر میں موجود شاخوں کے علاوہ بیرون ممالک میں واقع شاخوں میں بھی منعقد کیے جاتے ہیں۔
اس سال بھی قرآن مرکزبرائے خواتین کی جانب بغداد، واسط، ذی قار، کربلا، بصرہ، دیوانیہ، نجف اشرف اور قرآن مرکز کی ایران کے شہر میں موجود شاخ میں قرآن کورسز کا انعقاد کیا گیا ہے۔ ان قرآن کورسز کے انعقاد کا بنیادی مقصد خواتین اور خصوصاً بچیوں میں قرآن فہمی اور قرآنی و اسلامی تعلیمات کا فروغ ہے۔ ان کورسز کا نصاب درج ذیل اہم امور پر مشتمل ہے۔
تلاوت قرآن پاک کے اصول و ضوابط اور قوانین۔
حفظ قرآن کے طریقے۔
فقہی مسائل پر دروس۔
عقائدی دروس۔
اخلاقی دروس۔
آرٹس اینڈ کرافٹس پر تربیتی ورکشاپس۔
یہ دروس 9 سے 22 سال کی لڑکیوں اور بچیوں کے لئے عمر اور لیول کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دیے گئے ہیں۔
ان کورسز کے کامیاب انعقاد کے لئے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے دیگر اقدامات بھی کیے گئے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ خواتین اور بچیاں ان کورسز سے استفادہ کرتے ہوئے بہتر معاشرے کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔ ان اقدامات میں کورس میں شریک خواتین کو بلامعاوضہ ٹرانسپورٹ کی سہولت مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں لاجسٹک سپورٹ بھی فراہم کی جارہی ہے اور روضہ مبارک حضرت کے ان اقدام کی بدولت بچیوں اور خواتین کی بہت بڑی تعداد ان قرآن کورسز میں شرکت کر رہی ہے۔