روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں ’’عرش التلاوة‘‘اور ’’ أمير القرّاء‘‘ کے زیر اہتمام محفل قرآن کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن مرکز کی جانب سے معاشرے میں قرآن فہمی اور اسلامی و قرآنی تعلیمات کے فروغ کے لیے کئی منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے۔ ’’عرش التلاوة‘‘ ان منصوبوں میں سے ایک ہے جس کا مقصد عراق میں اور خصوصی طور پر نوجوانوں کو قرآنی تعلیمات سے روشناس کرانا، تلاوت قرآن پاک کے کلچر کو فروغ دینا اور بین الاقوامی سطح پر قاریان قرآن تیار کرنا ہے۔

’’أمير القرّاء الوطنيّ‘‘ بھی قرآن مرکز کی جانب سے جاری اسی نوعیت کا اہم منصوبہ ہے۔ اس کا بنیادی مقصد معاشرے میں ایسی نسل تیار کرنا ہے جو قرآنی و اسلامی تعلیمات سے بہرہ مند ہو اور معاشرے کو اسلامی و قرآنی بنیادوں پر استوار کرنے میں اپنا کردار ادا کر سکے۔

جمعۃ المبارک کو انہی دونوں منصوبوں کے تحت کام کرنے والے ماہرین اور قاری حضرات نے روضہ مبارک کے ایمان افروز ماحول میں محفل قرآن کا انعقاد کیا۔ اس محفل قرآن میں تلاوت قرآن پاک کا شرف حاصل کرنے والے قاری حضرات درج ذیل ہیں۔

- القارئ ليث العبيدي، قارئ العتبة العبّاسية المقدّسة اور کوچ قاعة الشيخ الشحات محمد أنور (الكورس الثاني).
- القارئ بلاسم جليل، کوچ قاعة الحافظ خليل اسماعيل (الطريقة العراقيّة).
- القارئ أحمد جمال الركابي، کوچ قاعة الشيخ محمّد صدّيق المنشاوي (الكورس الثاني).
- القارئ علي جواد الفريجي، قارئ معهد القرآن الكريم - فرع بغداد اور کوچ المرحلة التمهيديّة.

تمام قاریان قرآن نے اپنی خوبصورت تلاوت سے سننے والوں پر سحر طاری کردیا اور روضہ مبارک کی ایمانی و روحانی فضائیں تلاوت قرآن پاک سے گونج اٹھیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: