روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے دار رسول اعظم کی جانب سے (الإسرائيليّات في كتب السيرة النبويّة.. دراسة تاريخيّة في الدلالة والأثر) کے زیر عنوان العمید سینٹر فار اسٹڈیز اینڈ ریسرچ میں ایک تحقیقی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس تحقیقی سیمینار میں نامور محقق ڈاکٹر كريم مظهر العميري کے علاوہ مختلف یونیورسٹیوں سے آئے ہوئے پروفیسرز اور ماہرین، طالبعلموں، اعلی علمی، دینی، فکری اور ثقافتی شخصیات نے شرکت کی۔
دار رسول اعظم اپنے مختلف پروجیکٹس کے ذریعے سے رسول خدا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات مبارکہ، آپ کی شخصیت مبارک کے مختلف پہلووں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات پر روشنی ڈالنے اور تاریخ کی کتاب بینی کے ذریعے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات مبارکہ اور حیات طیبہ کے بارے میں جاننے اور ان معلومات کو دور حاضر کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لیے کام کر رہا ہے۔
اس تحقیقی سیمینار کے انعقاد کا بنیادی مقصد بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات طیبہ اور قرآن پاک کے درمیان موجودہ تعلق کو اس تحقیقی سیمینار کے ذریعے واضح کرنا اور اسے معاشرے تک پہنچانا تھا۔
سیمینار کے دوران ڈاکٹر کریم مظہر نے حاضرین اور محققین سے خطاب کرتے ہوئے مندرجہ بالا عنوان پر بیش قیمت تحقیقی مقالہ پیش کیا۔
تقریب کے اختتام پر اس سیمینار میں شرکت کرنے والے محققین، ماہرین اور اساتذہ کو اسناد پیش کی گئیں۔