تمام مقامات مقدسہ اور خاص طور پر روضہ مبارک حضرت عباس (ع) ملک کی ترقی و خوشحالی اور معاشی استحکام میں اہم کردار ادا کر رہا ہے: وزیر مملکت وزیر برائے منصوبہ بندی

عراقی وزیر برائے منصوبہ بندی نے ملک کی ترقی و خوشحالی میں تمام مقامات مقدسہ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ تمام مقامات مقدسہ اور خاص طور پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام ملک کی ترقی و خوشحالی، معاشی استحکام اور روزگار کے مواقع مہیا کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار عراقی وزیر برائے منصوبہ بندی نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے تحت چلنے والے مختلف منصوبوں کے دورے کے دوران کیا۔ اس موقع پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکریٹری جنرل انجینئر محمد اشیقراور بورڈ آف ڈائریکٹرز کے کچھ اراکین بھی وزیر مملکت کے ہمراہ تھے۔

اس وزٹ سے پہلے وزیر منصوبہ بندی کو روضہ مبارک کے تحت چلنے والے منصوبوں پر ایک مختصر بریفنگ بھی دی گئی۔ وزیر منصوبہ بندی نے اپنے اس وزٹ کے دوران الکفیل ایجوکیشنل کمپلیکس، الکفیل ہسپتال اورالکفیل گیراج کا دورہ کیا۔

دورے کے اختتام پر وزیر منصوبہ بندی نے ان ترقیاتی، تعلیمی اور سماجی بہبود کے منصوبوں و کو سراہتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور ان منصوبوں کو ملکی ترقی و خوشحالی میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: