العمید یونیورسٹی اور فردوسی نیورسٹیکے درمیان باہمی تعلقات کو فروغ دیتے ہوئے مشترکہ تعاون کا قیام

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی العمید یونیورسٹی کا اعلی سطحی وفد ایران کی فردوسی نیورسٹی کے دورے پر ہے۔ اس دورے کا مقصد دونوں یونیورسٹیوں کے درمیان باہمی تعلقات کو فروغ دیتے ہوئے مشترکہ تعاون کا قیام ہے تاکہ ایک دوسرے کے تجربات اور صلاحیتوں سے علمی و تعلیمی میدان میں فائدہ اٹھایا جاسکے۔

اس اعلی سطحی وفد میں العمید یونیورسٹی کے وائس پریذیڈنٹ ڈاکٹر مؤيّد الغزالي، روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ اعلی تعلیم کے ڈاکٹر مشتاق العلي، الکفیل میڈیکل اکیڈمی کے ڈاکٹر اسامہ عبدالحسن شامل ہیں۔

وفد نے فردوسی یونیورسٹی کے ریسرچ سینٹر فار زیارت اینڈ ٹورزم کا خصوصی طور پر دورہ کیا اس وزٹ کا بنیادی مقصد نگرانی، تجزیہ اور اور زیارت کے دوران مختلف طرح کے حالات اور درپیش مسائل اور ان کے حل کے بارے میں معلومات حاصل کرنا تھا تاکہ مخصوص ایام زیارت خصوصا عاشورہ، اربعین اور شعبان کے دوران ان معلومات سے فائدہ اٹھایا جاسکے۔ وفد نے فردوسی یونیورسٹی کو پہلی ریجنل کانفرنس ان میڈیکل سروسز میں شرکت کی دعوت بھی دی۔ یہ کانفرنس العمید یونیورسٹی میں اگلے ستمبر کے وسط میں منعقد کی جائے گی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: