الجود کمپنی فارانڈسٹریل ٹیکنالوجی اینڈ ماڈرن ایگریکلچر ملکی معیشت کے لیے اہم ترین سپورٹنگ یونٹ کی حیثیت رکھتی ہے: وزارت صنعت عراق

وزارت صنعت عراق کے اعلی سطحی وفد نے روضہ مبارک روضہ حضرت عباس علیہ السلام کی الجود کمپنی فارانڈسٹریل ٹیکنالوجی اینڈ ماڈرن ایگریکلچر کا دورہ کیا۔ اس دورے کے دوران الجود کمپنی کے سینئر آفیشلز بھی وفد کے ہمراہ تھے۔

اس وزٹ کے دوران وفد نےکمپنی کے مختلف یونٹس اور سیکشنز دیکھے اور وہاں ہونے والے کاموں، جدید طریقہ کار اور یہاں تیار کی جانے والی مصنوعات کو سراہتے ہوئے کہا کہ الجود کمپنی فارانڈسٹریل ٹیکنالوجی اینڈ ماڈرن ایگریکلچر ملکی معیشت کے لیے اہم ترین سپورٹنگ ستون کی حیثیت رکھتی ہے۔ اس کی زرعی و صنعتی مصنوعات اپنے اعلی معیار اور قیمت ہونے کی وجہ سے عراقی مارکیٹ کی ضرورت اور کنزیومرز کی اولین ڈیمانڈ ہیں۔ الجود کمپنی کی اعلی کارکردگی کی بدولت عراقی انڈسٹری پر بوجھ کم ہوا ہے اور ملکی معیشت کا اعتماد بحال ہو رہا ہے۔

ہم الجود کمپنی اور وزارت صنعت عراق کے درمیان مشترکہ تعاون کے خواہشمند ہیں تاکہ ملک میں زرعی اور صنعتی مصنوعات کی ضروریات کو احسن طریقے سے پورا کیا جاسکے اور درآمدات پر انحصار کم کیا جا سکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: