الکفیل ہسپتال میں جسمانی فٹنس کو چیک کرنے کے لئے جدید ترین مشین (Vo2 max) کا استعمال

ملک میں جدید ترین طبی سہولیات اور خدمات فراہم کرنا الکفیل ہسپتال کی اولین ترجیحات میں سے ہے اور یہی وجہ ہے کہ الکفیل ہسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے طبی میدان میں متعارف کروائے جانے والی جدید مشینیوں اور آلات کی فوری خریداری کر کے ان جدید آلات اور مشینوں کی بدولت ہسپتال میں جدید ترین طریقہ علاج کا استعمال کیا جاتا ہے۔

اسی سلسلے میں ہسپتال میں جسمانی فٹنس کو چیک کرنے کے لئے جدید ترین مشین (Vo2 max) کا استعمال شروع کیا جا چکا ہے۔ یہ مشین عراق میں سب سے زیادہ جدید آلات میں شمار ہوتی ہے۔

الکفیل ہسپتال کے شعبہ ریسپائریٹری فزیالوجی کے ڈاکٹر أحمد صالح الطيّار نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: Vo2 max ایک جدید الیکٹرانک مشین ہے جو کہ کھلاڑیوں اور عام لوگوں کے فٹنس لیول کو چیک کرنے کے لئے استعمال کی جاتی ہے۔ اس ڈیوائس کی مدد سے پھیپھڑوں میں آکسیجن کی مقدار اور اس کے استعمال کی شرح کو ناپا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ آلہ دل اور پھیپھڑوں پر پڑنے والے دباؤ کو بھی نا پتا ہے اور ان تمام معلومات کی بنیاد پر ہم کسی بھی کھلاڑی یا شخص کا جسمانی فٹنس لیول جان سکتے ہیں اور اسے مزید بہتر بنا سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کھلاڑی اپنی جسمانی فٹنس کو بہتر کرنے کے لیے اس مشین سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور ترقی یافتہ ممالک میں یہ مشین سب سے زیادہ استعمال ہونے والے عام آلات میں سے ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: