الجود کمپنی فار ماڈرن ایگریکلچرل اینڈ انڈسٹریل ٹیکنالوجی کی تبریز انٹرنیشنل فیئر فار ایگریکلچرل ایکوپمنٹس اینڈ پراڈکٹس میں بھرپور شرکت

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی الجود کمپنی فار ماڈرن ایگریکلچرل اینڈ انڈسٹریل ٹیکنالوجی تبریز انٹرنیشنل فیئر فار ایگریکلچرل ایکوپمنٹس اینڈ پراڈکٹس میں بھرپور شرکت کرتے ہوئے ہوئے بین الاقوامی سطح پر اپنی زرعی پراڈکٹس میڈ ان عراق کے فخریہ لوگو کے ساتھ متعارف کروا رہی ہے۔

الجود کمپنی فار ماڈرن ایگریکلچرل اینڈ انڈسٹریل ٹیکنالوجی کے مینیجنگ ڈائریکٹر انجینئر میثم البہادلی نےالکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تبریزانٹرنیشنل فیئر میں شرکت کا مقصد بین الاقوامی سطح پر واضح پیغام پہنچانا ہے کہ عراق میں بے پناہ علمی، سائنسی اور تحقیقی صلاحیت اور ٹیلنٹ موجود ہے۔ اگر حالات سازگار ہوں اور مناسب وسائل و ذرائع دستیاب ہوں وہ ہم یقینی طور پر ترقی یافتہ ممالک سے مقابلہ کرنے کی استعداد رکھتے ہیں اور اپنے ملک کے معاشی حالات میں تبدیلی لاتے ہوئے اسے دنیا کی بہترین معیشت میں بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ہم نے اس نمائش میں اپنی کمپنی کی بہت سی مصنوعات پیش کی ہیں۔ یہ مصنوعات کسی ایک خاص فیلڈ تک محدود نہیں لیکن ہمارا اختصاص زرعی مصنوعات ہیں ۔ ہماری کمپنی نے فرٹیلائزرزپر بہت تحقیقی کام کیا ہے۔ ہماری کمپنی فرٹیلائزرز میں جدت اورتنوع لانے میں کامیاب رہی۔ ہماری تیار کردہ فرٹیلائیزر اور زرعی مصنوعات کسان دوست اور ماحول دوست ہیں۔

اس نمائش میں اپنی کمپنی کی زرعی مصنوعات ہر خاص و عام کی نظروں کا مرکز بنی ہوئی ہیں اور مقامی سطح پر تیار کردہ مصنوعات کو بہت پسند کیا جا رہا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: