روضہ مبارک حضرت (ع) میں جناب ام البنین سلام اللہ علیہا کی حضرت علی علیہ السلام سے شادی کے پر مسرت دن کی مناسبت سے فسٹیول کا انعقاد

قریب ترین روایات کے مطابق 2 ذیقعد جناب ام البنین سلام اللہ علیہا (والدہ حضرت عباس علیہ السلام) کی حضرت علی علیہ السلام سے شادی کا دن ہے۔ اس پر مسرت موقع کی مناسبت سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں ایک فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔

اس فیسٹول کی افتتاحی تقریب روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے امام حسن ہال میں منعقد ہوئی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ اس کے بعد استاد سعد علی حسین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حاضرین اور تمام امت مسلمہ کو اس پر مسرت دن کی مبارکباد پیش کی۔ انھوں نے اسلام اور تاریخ میں جناب ام البنین کے مرتبے، حیثیت اور فضائل بیان کرتے ہوئے بتایا کہ آپ(ع) باب الحوائج کے اعلیٰ مقام تک پہنچیں۔

اس پرمسرت تقریب کے دوران ملک کے نامور شعراء حضرات نے حضرت البنین کے حضور منظوم نذرانہ عقیدت و محبت پیش کیا۔ تقریب میں ہدیہ عقیدت پیش کرنے والے شعراء کے نام درج ذیل ہیں۔

- شاعر رضا الخفاجي.
- شاعر محمّد الفاطمي.
- شاعر عودة ضاحي.
- الرادود حسين العكيلي.
- شاعر حيدر المعلّم.
- الرادود فائز الميّالي.
- شاعر عماد العيساوي.
- رادود ضياء بدر.
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: