قرآن مرکز کی جانب ’’أمير القرّاء الوطنيّ’’ پراجیکٹ کے تحت موسم گرما کی تعطیلات کے دوران پرائمری اور مڈل سکول کے بچوں کےلئے قرآن کورس کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن مرکز کی جانب ’’أمير القرّاء الوطنيّ’’ پراجیکٹ کے تحت موسم گرما کی تعطیلات کے دوران پرائمری اور مڈل سکول کے بچوں کو تلاوت قرآن پاک سکھانے اور دینی و قرآنی تعلیمات سے آگاہی فراہم کرنے کےلئے قرآن کورس کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اس پروجیکٹ قرآن فہمی اور اسلامی تعلیمات کے فروغ اور بین الاقوامی سطح پر قاریان قرآن تیار کرنے کے لیے پچھلے پانچ سالوں سے مسلسل ایسے پروگراموں اور کورسز کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

قرآن مرکز کے ڈائریکٹر القارئ السيد حسنين الحلو نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کے ذریعے ہم مختصر مدت میں بچوں کو فنی اور تکنیکی بنیادوں اور جدید طریقہ تدریس کے ذریعے قرآن پاک کی قرات و تلاوت سکھائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کورس میں 120 بچے شمولیت کر رہے ہیں ان بچوں کو پانچ گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر گروپ کو عالمی شہرت یافتہ قاریان قرآن کے انداز اور طرز تلاوت پر قرآن پاک کی تلاوت سکھائی جائے گی۔ جو درج ذیل ہیں۔

حافظ خلیل اسماعیل (عراقی انداز)

الشيخ عبد الفتّاح الشعشاعيّ،

الشيخ محمد صدّيق المنشاوي،

الشيخ الشحّات محمّد أنور،

الشيخ أبو العينين شعيشع،

اس پروگرام میں پاپولر موبلائزیشن کے شہداء اور غازیوں کے بچوں پر مشتمل ایک سپیشل ڈویژن بھی شامل ہے۔ شہداء اور غازیوں کے بچوں کو خصوصی طور پر اس پروگرام میں شریک کیا گیا ہے۔ یہ کورس دو ماہ پر مشتمل ہے اور بچوں کی قرآن کلاسسز روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے العلقمی کمپلیس میں جاری ہیں۔ ہر گروپ کے بچوں کو تلاوت قرآن پاک سکھانے کے لیے ممتاز اساتذہ اور ماہرین کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: