روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا کشوانیہ ڈویژن زائرین کی خدمت میں دن رات مصروف عمل ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے تمام شعبہ جات اور ان سے متعلقہ اسٹاف اپنے اپنےکاموں کے ذریعے زائرین کوخدمات اور سہولیات فراہم کررہے ہیں۔ کشوانیہ ڈویژن روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ان ڈویژنز میں سے ہے جو براہ راست زائرین کی خدمت میں دن رات مصروف عمل ہے۔

اس ڈویژن کے انچارج مسٹر احمد هاشم الكيشوان نے الکفیل نیٹورک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ڈویژن کا شمار روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ان یونٹس میں ہوتا ہے جن سے زائرین کا براہ راست رابطہ یا تعلق رہتا ہے۔ اس لئے ہماری ڈویژن میں خدمات پیش کرنے والا عملہ زائرین سے پیش آتے ہوئے خاص طور پر صبر و تحمل اور خوش اخلاقی کا مظاہرہ کرتا ہے۔ ہمارا ڈویژن 142 افراد پر مشتمل ہے اور ڈویژن میں موجود تمام عملے کومختلف نوعیت کے دینی، سماجی اور ثقافتی کورسز کروائے گئے ہیں تاکہ وہ زائرین کے ساتھ بہترین انداز میں ڈیل کرسکیں۔ غیر ملکی زائرین کی خدمت اور سہولت کے لئے عملے کو کو خاص طور پر مختلف اہم زبانوں پر مشتمل کورسز بھی کروائے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس یونٹ میں بہت سے افراد رضاکارانہ طور پر بھی اپنی خدمات پیش کرتے ہیں اور زیارت اربعین، عاشورہ اور شعبان میں بہت سے نوجوان خصوصی طور پر ڈویژن میں اپنی خدمات پیش کرنے کے تیار ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ڈویژن کا عملہ نہ صرف دن رات اپنی خدمات پیش کرتا ہے بلکہ بزرگ اور معذور افراد کو وہیل چیئر مہیا کرتے ہوئے مراسم زیارت کی ادائیگی میں مدد بھی فراہم کرتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: