الکفیل سینٹر فار آرٹسٹک پروڈکشن اینڈ لائیو براڈ کاسٹ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے پیغام، سرگرمیوں اور منصوبوں کو دنیا تک پہچانا ہے۔

الکفیل سینٹر فار آرٹسٹک پروڈکشن اینڈ لائیو براڈ کاسٹ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی کامیاب میڈیا اچیومنٹس میں سے ہے۔ یہ سینٹر تمام مناسبات اور اسی طرح روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں منعقد ہونے والے فیسٹیولز، سیمینارز اور کانفرنسز کی مکمل کوریج کا کام کرتا ہے۔ اس سینٹر کا عملہ میڈیا کے ماہرین اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے حامل افراد پر مشتمل ہے۔

الکفیل سینٹر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عصام الموسوي نے الکفیل نیٹورک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس سنٹر کے قیام کا بنیادی مقصد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے پیغام، سرگرمیوں اور منصوبوں کو دنیا تک پہچانا ہے۔

اس مرکز کے قیام کا دوسرا اہم ہدف ایام زیارت جیسے زیارت اربعین، زیارت عاشورہ اور شعبان کے دوران دوسرے چینلز اور میڈیا ہاؤسز کو براہ راست نشریات پیش کرنے کے لیے بلا معاوضہ فریکونسی فراہم کرنا ہے تاکہ ان اہم ترین مناسبات کو دنیا میں زیادہ سے زیادہ نشر کیا جا سکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: