قرآن مرکز کی علاقائی شاخ ہندیہ میں3000 سے زائد بچے سمر قرآن کورس میں شرکت کر رہے ہیں

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن مرکز کی علاقائی شاخ ہندیہ میں تین ہزار سے زائد بچے سمر قرآن کورس میں شرکت کر رہے ہیں۔ یہ قرآن کورسز اس علاقے کی مرکزی مساجد اور حسینیات میں منعقد کیے جا رہے ہیں۔ موسم گرما کی تعطیلات کے دوران والدین کی بہت بڑی تعداد نے ان کورسز میں اپنے بچوں کی رجسٹریشن کروائی ھے تاکہ ان کے بچے قرآنی ودینی تعلیمات سے روشناس ہوسکیں اور فقہ،عقائد، اخلاقیات اور ائمہ اطہار (ع) کی حیات طیبہ کے بارے میں مستند معلومات حاصل کرسکیں۔

ہندیہ برانچ کے ڈائریکٹرسيّد حامد المرعبي نے الکفیل نیٹورک سے بات کرتے ہوئے کہا :اس سال قرآن کورس میں ٹرن آئوٹ بہت زیادہ ہے اور تمام والدین اپنے بچوں کو ان کورسز میں رجسٹریشن کروانے کے خواہشمند ہیں۔ اس لیے لیے ہم اسے اس علاقے کے تقریباً تمام قصبوں اور دیہاتوں میں ان کورسز کا انعقاد کر رہے ہیں۔

قرآن مرکز کے ڈائریکٹر شیخ جواد النصراوی نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا : ان کورسز کے انعقاد کا مقصد ایک ایسی نسل تیار کرنا ہے جو قرآنی تعلیمات اور آئمہ اطہار علیہم السلام ام کی فکر پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ایک بہترین معاشرے کے قیام میں اپنا کردار ادا کر سکے۔ ان کورسسز میں بچوں کی تعداد میں ہر سال اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کورس میں شرکت کرنے والے بچوں کی دیکھ بھال اور غذائی ضروریات پر بھی توجہ دیتے ہیں اور بچوں کو انعامات دے کر ان کی حوصلہ افزائی بھی کی جاتی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: