الکفیل سکاؤٹس ایسوسی ایشن آف چائلڈ ہڈ اینڈ یوتھ معاشرے میں بچوں کی بہترین ذہنی و جسمانی تعلیم و تربیت اور ترقی کے لیےمصروف عمل

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی الکفیل سکاؤٹس ایسوسی ایشن آف چائلڈ ہڈ اینڈ یوتھ معاشرے میں بچوں کی بہترین ذہنی و جسمانی تعلیم و تربیت اور ترقی کے لیے کئی منصوبوں پر کام کررہی ہے۔ PDC بھی انہی پروگراموں میں سے ایک ہے۔ اس پروگرام تیسرے ایڈیشن کے تحت 13 سے 15 سال تک کے 400 بچوں کی تعلیمی، تربیتی اور تفریحی سرگرمیوں کے ذریعے تربیت سازی کی جا رہی ہے۔

اس پروگرام میں شامل پہلی سرگرمی کے تحت سکاؤٹس کو سکاؤٹنگ کی اہمیت، قواعد و ضوابط اور سکاؤٹ سکلز کو بہتر کرنے کے بارے میں ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ یہ ورکشاپ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے العلقمی گارڈن میں منعقد ہوئی۔

اس پروگرام کی دوسری اہم ترین تفریحی سرگرمی فٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد تھا۔ اس ٹورنامنٹ میں سکاؤٹس پر مشتمل مختلف ٹیموں کے مابین میچزکھیلے گئے۔

PDC خصوصی طور پر 9 سے 18 سال تک کے سکاؤٹس کی بہترین ذہنی و جسمانی تعلیم و تربیت اور صحت مند نشوونما کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔ یہ پروگرام مختلف طرح کی تعلیمی، تربیتی، تفریحی اور ذہنی سرگرمیوں پر مشتمل کورسز، ورکشاپس اور لیکچرز پر مبنی ہے
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: