ذی قار یونیورسٹی کے اساتذہ پر مشتمل وفد روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے دورے پر

ذی قار یونیورسٹی کے اساتذہ پر مشتمل وفد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے دورے پر ہے۔ اس دورے کا بنیادی مقصد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ تعلیم اور ملک کے اعلی تعلیمی اداروں کے درمیان باہمی روابط اور تعاون کو فروغ دینا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام پہنچنےپر وفد کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس کے بعد اساتذہ پر مشتمل وفد کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے امام حسن ہال لے جایا گیا جہاں استقبالیہ تقریب سب سے خطاب کرتے ہوئے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ڈاکٹر محمد عبداللہ موسوی نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ اپنے خطاب کے دوران انہوں نے علم و تحقیق کو یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں کی کامیابی اور ترقی کے لئے اہم ستون قرار دیا۔

وفد کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے تحت چلنے والے مختلف ترقیاتی، تعلیمی اور سماجی بہبود کے منصوبوں کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔

نماز اور مراسم زیارت کی ادائیگی کے بعد بعد وفد کو روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی مختلف حصوں کا کا دورہ کروایا گیا جن میں میوزیم اور لائبریری بھی شامل ہیں۔

وفد نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی خدماتی و ترقیاتی سائٹس کا دورہ بھی کیا جن میں دارالکفیل پرنٹنگ پبلشنگ اینڈ ڈسٹریبیوشن، السقاء , 2 العباس ریزیڈنشل کمپلیکس، العفاف شاپنگ مال، الجود کمپنی اور الکفیل نرسریز شامل ہیں۔

دورے کے اختتام پر وفد نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی اس بے مثال میزبانی پر خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے تحت چلنے والے تعلیمی وترقیاتی منصوبوں کو ملک کے لیے ایک قیمتی اثاثہ قرار دیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: