انجینئرنگ اینڈ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ نے کربلاء قدیمہ میں مخدوش عمارتوں اور گھروں کو گرانے کا کام شروع کردیا ہے۔

کربلا مقدسہ کا قدیم شہر دہائیوں پہلے تعمیر شدہ مکانات اور عمارتوں سے گھرا ہوا ہے اور ان میں سے زیادہ تر مکانات اور عمارتیں موسمی حالات، مناسب دیکھ بھال نہ ہونے اور خالی پڑے رہنے کی وجہ سے مخدوش حالت میں ہیں اور گرنے کے خطرے سے دوچار ہیں۔ یہ مخدوش مکانات کسی بھی وقت اردگرد رہنے والے رہائشیوں کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں۔ ان حالات کے پیش نظر اہل علاقہ کی جانب سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے اپیل کی گئی تھی کہ تنگ گلیوں اور زائرین کے راستے میں واقعہ ان مخدوش عمارتوں کو گرا دیا جائے اور ان کا ملبہ بھی وہاں سے فوری طور پر کسی اور جگہ منتقل کیا جائے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ اینڈ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ نے ان اپیلوں کے جواب میں فوری ردعمل دیتے ہوئے ان مخدوش عمارتوں اور گھروں کو گرانے کا کام شروع کردیا ہے۔

واضح رہے کہ ان گھروں کو گرانے سے پہلے انجینئرنگ اینڈ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ایسے گھروں اور عمارتوں کی نشاندہی اور ممکنہ کارروائی کے لئے اختیار کیے جانے والے راستوں پر ایک جامع سروے کیا گیا جس کے بعد کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: