کیئر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے صحن اطہر کو دھونے کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔

11 ذیقعد 1440 ہجری بمطابق 15 جولائی 2019 کوروضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے باب قبلہ کے سامنے واقع جنوبی حصے کو دھونے کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ روضہ مبارک کے صحن کو دھونے میں کیئر ڈیپارٹمنٹ کے سٹاف کے علاوہ زائرین نے بھی شرکت کی اور اسے اپنے لیے باعثِ اجر وثواب اورافتخار قرار دیا۔ اس سے پہلے کئیر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے مشرقی حصے کو دھویا گیا تھا۔

کیئر ڈیپارٹمنٹ کے غنی الخلیل نے الکفیل نیٹورک سے بات کرتے ہوئے کہا : مشرقی حصے کو دھونے کے بعد ہمارے سٹاف نے روضہ مبارک کے جنوبی حصے کو دھونے نے کا عمل شروع کیا۔ یہ حصہ باب قبلہ کی جانب ہے اور یہاں سنگ مرمر کے نئے فرش پر مٹی اور اور کلیڈنگ گلو کو ہٹانے کے اسپیشل کلینزنگ پراڈکٹس کا استعمال کیا گیا ہے۔ دھونے کے بعد روضہ مبارک کے فرش کو خاص خوشبو کے ساتھ معطر کیا گیا ہے اور اس کے بعد روضہ مبارک کے فرش پر نئی قالین بھی بچھا دیے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کے دھونے اور قالین بچھانے کے اس کام میں سادہ الہدم کے چودہ اراکین نے بھی شرکت کی اور زائرین کرام نے بھی اس کام کو اپنے لیے باعث اعزاز سمجھتے ہوئے حصہ لیا۔

واضح رہے کیئر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے محرم الحرام کے لیے خصوصی سروس پلان مرتب کیا گیا ہے جسے آنے والے دنوں میں مکمل طور پر امپلیمنٹ کر دیا جائے گا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: