ضریح مبارک پرعراقی طرز خطاطی کا کام بھی نہایت جاذب نظر ہے۔ عراقی خطاطی کی ابتداء عباسی دور میں ہوئی تھی اور بعد میں اس طرز خطاطی نے بے پناہ مقبولیت حاصل کی۔ ضریح مبارک پر خطاطی کا یہ تمام کام عراقی آرٹسٹس کی بے مثال ہنرمندی اور بہترین فنکاری کا منہ بولتا ثبوت ہے جو انہوں نے اہل بیت علیہم السلام اور باب الحوائج حضرت ابوالفضل عباس علیہ السلام کی محبت میں نہایت عقیدت و احترام سے کیا ہے۔
واضح رہے کہ عراقی آرٹسٹوں نے کربلا والوں کی محبت میں جدید اسلامی فن کو ایک نئی جہت اور بلندی سے نوازا ہےاور تمام عراقی فنکار روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں اپنی خدمات کو اپنے لیے باعث اعزاز اور صد افتخار سمجھتے ہیں۔