العباس بریگیڈ نے عازمین حج کے راستوں پر سیکیورٹی کے فرائض سنبھال لئے ہیں

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی العباس بریگیڈ نے مرتب شدہ سروس اینڈ سکیورٹی پلان کے تحت عازمین حج کے راستوں پر سیکیورٹی کے فرائض سنبھال لئے ہیں۔ یہ راستہ دو سو کلومیٹر سے زائد ہے اور عرعر کی سرحد تک پھیلا ہوا ہے۔

ام البنین(عليها السلام) بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈیئر کرنل عقيد نجم عبداللہ نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا : اس مرتبہ سروس اینڈ سکیورٹی پلان کے دائرہ کار کو وسیع کرتے ہوئے عازمین حج کے راستے کے اردگرد صحرا کے اندر پچاس کلومیٹر تک العباس بریگیڈ کے دوستوں کو سکیورٹی کے لئے تعینات کیا گیا ہے۔ سیکیورٹی کے فرائض کی انجام دہی کے لیے العباس بریگیڈ کی تمام یونٹس اس سروس اینڈ سکیورٹی پلان کا حصہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاپولر موبلائزیشن کے سپروائزر میثم الزیدی سروس اینڈ سکیورٹی پلان کی نگرانی کررہے ہیں اور سکیورٹی پر مامور جوانوں اور حجاج کرام کے معاملات کو بھی دیکھ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ العباس بریگیڈ کے نوجوان پہلی بار عازمین حج کے لئے سروس اینڈ سکیورٹی پلان کا حصہ بن رہے ہیں کیونکہ اس سے پہلے العباس بریگیڈ کے جوان دفاعع وظن کی جنگ میں حصہ لیتے ہوئے داعش کے دہشت گردوں کے خلاف برسر پیکار تھے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: