روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کےکیئر ڈیپارٹمنٹ کے سٹاف کی جانب سے روضہ مبارک کے گنبد کی دوری صفائی شروع کردی گئی ہے تاکہ روضہ مبارک کے گبند کی خوبصورتی اور چمک کو بحال رکھا جاسکے اور موسمی عناصر سے ہونے والے اثرات کو ختم کرتے ہوئے گنبد کی پائیداری اور مضبوطی کو برقرار رکھا جا سکے۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کےکیئر ڈیپارٹمنٹ کے انچارج الحاج نزار غني خليل نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گبند کو صاف کرنے کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے میناروں کی صفائی کا کام بھی جلد مکمل کر لیا جائےگا۔
کیئر ڈیپارٹمنٹ کا اسٹاف گنبد اور میناروں کی صفائی کا کام باقاعدگی سے کرتا رہتا ہے تاکہ گنبد اور میناروں کی عظمت، خوبصورتی اور چمک کو برقرار رکھا جاسکے اور گنبد اور میناروں کو موسمی اور دیگر عوامل سے محفوظ رکھا جاسکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ صفائی کا عمل مختلف مراحل پر مشتمل ہے۔ گبند اور میناروں کی طلائی ٹائلزکو خصوصی آلات سے دھونے کے بعد انھیں سوتی کپڑے سے خشک کر دیا جاتا ہے۔ ان شاء اللہ گبند کی صفائی کا کام کل تک مکمل کر لیا جائے گا اور اس کے بعد میناروں کی صفائی کا کام شروع کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے کیئر ڈیپارٹمنٹ کے فرائض میں روضہ مبارک کی صفائی، دھلائی، قالین بچھانا اور دیگر کام شامل ہیں۔