عراق کی هيئتِ حج و عمرة سے معاہدہ کے تحت روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے دینی سیاحت کے سیکشن کی دسیوں سیاحتی بسیں حجاج کرام کو اس مقدس سفر کے دوران ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کریں گی۔
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے دینی سیاحت کے سیکشن کے انچارج جعفر سعید نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا ہے کہ حجاج کرام کو عراق کے مختلف شہروں سے مکہ مدینہ تک لے جانے اور وہاں سے واپس لانے کے لیے ہمارا عراق کی هيئتِ حج و عمرة سے معاہدہ ہوا ہے جس کے تحت ہماری جدید ترین اور ہر طرح کی سہولیات سے لیس دسیوں بسیں حجاج کرام کو عرعر باڈر سے دیار مقدسہ میں لے جائيں گی اور حج عمرہ اور زیارت کی ادائیگی کے بعد انھیں وہاں سے واپس لائيں گي۔